پاکستان کے ایسے دو اہم ائیرپورٹ جہاں دوران لینڈنگ پرندوں کے غول موجود ہوتے ہیں، پائلٹ نے شکایت بک میں کن تحفظات کا اظہار کیا؟

لاہور (ا ین این آئی) لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی وجہ سے پائلٹس کو جہاز کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ، نجی ایئرلائن کے پائلٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکایت بک میں تحفظات کا اظہار کردیا۔پائلٹ طلعت نے شکایت کی ہے کہ کراچی اور لاہور ائیر پورٹس میں دوران لینڈنگ پرندوں کے غول موجود رہتے ہیں اور

پرندوں کے باعث جہاز کو نقصان کا اندیشہ رہتا ہے ،ائیرپورٹس کے اطراف میں پرندوں کو ختم کرنے کے فوری اقدام کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور ائیرپورٹ کے نزدیک آبادیوں میں اضافے کی وجہ سیپرندوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ،جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے بہت سے واقعات ہو چکے ہیں ، پرندہ ٹکرانے سے جہازوں کے انجنوں کو نقصان بھی پہنچ چکا ہے ۔

The post پاکستان کے ایسے دو اہم ائیرپورٹ جہاں دوران لینڈنگ پرندوں کے غول موجود ہوتے ہیں، پائلٹ نے شکایت بک میں کن تحفظات کا اظہار کیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory