حمزہ شہباز نے ای سی ایل سے نام نکلتے ہی کہاں جانے کا پلان بنا لیا؟ شک یقین میں بدل گیا

لاہور(وائس آف ایشیا )وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد حمزہ شہباز نے بھی لندن یاترا کا پلان بنا لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف اگلے 24گھنٹے میں لندن جائیں گے۔حمزہ شہباز لندن میں حسن نواز،حسین نواز اور سلمان شہباز سے ملاقات کریں گے۔

حمزہ شہباز شریف لندن میں 9روز قیام کریں گے۔حمزہ شہباز آج نواز شریف سے ملاقات کے بعد ان کا خصوصی پیغام لے کر بھی لندن جائیں گے۔واضح رہے وزارت داخلہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔حمزہ شہباز شریف نے ایک بار بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی۔حمزہ شہباز نے بیرون ملک جانے کی درخواست لاہورکی ایک عدالت کو بھی دی تھی۔ذرائع وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دس سے تیس دن کے لیے دی جاتی ہے۔اس سے قبل حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔ حمزہ شہباز غیرملکی ائیر لائن کی پرواز سے بیرون ملک روانہ ہو رہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ایف آئی اے ذرائع نے حمزہ شہباز کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کی تصدیق بھی کی تھی۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز غیر ملکی ائیر لائن قطر ائیرویز کی پرواز 620 سے دوحہ روانہ ہو رہے تھے کہ انہیں جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ حمزہ شہباز پر نیب کیس ہے اور انہیں بیرون ملک جانے سے ممکنہ طور پر اسی لیے روکا گیا تھا کیونکہ ان پر نیب انکوائری چل رہی ہے۔

کچھ روز قبل حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل کی بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا ، وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا نام فوری بلیک لسٹ سے نکال دیا تھا،۔ حمزہ شہباز نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، ان کی درخواست میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ امیگریشن حکام اور نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔

The post حمزہ شہباز نے ای سی ایل سے نام نکلتے ہی کہاں جانے کا پلان بنا لیا؟ شک یقین میں بدل گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory