ادکارہ گوینیتھ پالتروکو 31لاکھ ڈالرہرجانے کے مقدمے کا سامنا

نیویارک(این این آئی)ہالی ووڈ اداکارہ گوینیتھ پالتروکو ہرجانے کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔اداکارہ ڈاؤن ہل میں اسکینگ کرتے ہوئے ایک معمر ڈاکٹر سے ٹکراگئیں تھیں، جس میں ڈاکٹر کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔بہتر سالہ امریکی ڈاکٹر نے 2016 میں اداکارہ کی ٹکر سے چوٹ کھانے پر گوینیتھ پالتروپر مقدمہ کرکے ہرجانے کا مطالبہ

کیا۔امریکی ڈاکٹر نے 31 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کیاہے۔ڈاکٹر ٹیری اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اداکارہ گوینیتھ پالترو نے اسکی ریزورٹ میں اسکینگ کے دوران انہیں ٹکر ماری اور ان کی چار پسلیاں توڑنے کے بعدکوئی خیر خبر نہیں لی ، بلکہ بس اٹھیں اور چل دیں۔اداکارہ گوینیتھ پالترو کے وکلا نے دعوے کو میرٹ سے ہٹ کر قرار دیا ہے۔

The post ادکارہ گوینیتھ پالتروکو 31لاکھ ڈالرہرجانے کے مقدمے کا سامنا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020