شاہ زیب قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی تو آپ کو یاد ہی ہو گا اب اس کے بھائی کا کیا کارنامہ سامنے آگیا؟حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شاہزیب قتل کیس میں جیل کاٹنے والے شاہ رخ جتوئی کے بھائی شہزاد جتوئی کا بھی کارنامہ سامنے آگیا، جعلی اکائونٹس کیس میں ملوث نکلا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکائونٹس و منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہزیب قتل کیس میں جیل کاٹنے والے شاہ رخ جتوئی کا بھائی شہزادجتوئی بھی کیس میں ملوث ہے اور شہزاد علی جتوئی کی تعمیراتی کمپنی شاہ رخ انجینئرنگ نے لکی انٹرنیشنل کے جعلی اکاؤنٹ میں 5 کروڑ جمع کرائے،

اس کمپنی پربھی سندھ حکومت کی نوازشات کی بارش ہوتی رہی۔2014ء میں اس کمپنی کو سوا تین ارب روپے کے دو ٹھیکے دئیے گئے۔ عبدالغنی مجید نے 169 ملین روپے ادھار لیا تھا جو بزنس میں لگا دئیے تاہم لین دین کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہ کیا جا سکا۔جے آئی ٹی کے مطابق 50 ملین روپے کرپشن، رشوت کے پیسے تھے جو حکومت سے اربوں روپے کے ٹھیکے لینے پر دی گئی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے آج جعلی اکائونٹس و منی لانڈرنگ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کی ہے۔

The post شاہ زیب قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی تو آپ کو یاد ہی ہو گا اب اس کے بھائی کا کیا کارنامہ سامنے آگیا؟حیران کن خبر آگئی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory