نیب سے زیر التواء کیسز پر بریفنگ لینے کا معاملہ، پی اے سی نے اچانک حیران کن فیصلہ کرلیا،نوٹیفکیشن بھی جاری

اسلام آباد(سی پی پی ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی )نے نیب سے زیر التواء کیسز کے حوالے سے بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا جو اجلاس کل بروز منگل یکم جنوری 2019 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے اس کے ایجنڈے میں سے زیر التواء کیسز

پر نیب کی بریفنگ ملتوی کر دی گئی ہے‘کمیٹی کا باقی ایجنڈے وہی رہے گا۔واضح رہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف نے گزشتہ اجلاس میں نیب سے 168 زیرالتواء کیسز کی تفصیلات طلب کی تھیں ‘جس کے لیے نیب حکام کوکل بروز منگل دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس بلایا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نیب کی جانب سے کمیٹی کو اب بریفنگ کب دی جائیگی۔

The post نیب سے زیر التواء کیسز پر بریفنگ لینے کا معاملہ، پی اے سی نے اچانک حیران کن فیصلہ کرلیا،نوٹیفکیشن بھی جاری appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory