نئے سال کے آغاز پر سرکاری ملازمین کیلئے شاندار خوشخبری حکومت نے زبردست اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر ہی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سال 2019کے آغازیعنی یکم جنوری کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو آج ہی تنخواہیں جاری کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں با ضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری

کردیا گیا ہے۔گورنر پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے گئے احکامات کے تحت تمام ریٹائرڈ و حاضر سروس سرکاری ملازمین کو بھی ماہ دسمبر 2018ء کی پنشن اور تنخواہ آج بروز پیر کو ہی ادا کر دی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے شاندار اقدام پر سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

The post نئے سال کے آغاز پر سرکاری ملازمین کیلئے شاندار خوشخبری حکومت نے زبردست اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory