بلیک واٹر نے واپسی کا اعلان کردیا،کیا امریکہ نے اپنی افواج کو بلوا کر متنازعہ سکیورٹی ایجنسی کو افغانستان سے مشرق وسطیٰ تک دہشتگردی کرانے کا ٹھیکہ دیدیا؟پاکستان کو بھی کیا خطرات لاحق ہوگئے؟پوری دنیا میں کھلبلی

اسلام آباد (مانیٹرمگ ڈیسک)بدنام زمانہ  امریکہ کی متنازعہ سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر نے ہتھیاروں کے ایک عالمی میگزین میں پورے صفحے کا اشتہار شائع کرا دیا جس میں کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ واپس آرہی ہے اس اعلان کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔اس اعلان اور امریکی حکومت کے بعض حالیہ فیصلوں کے سبب واشنگٹن سے ماسکو تک یہ خبریں پھیل گئی ہیں کہ

امریکہ نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ کی جنگیں بلیک واٹر کو ٹھیکے پر دے دی ہیں اور اسی وجہ سے افغانستان اور شام سے اپنے فوجی نکال رہا ہے۔ بلیک واٹر کی جانب سے اشتہار بندوقوں کے لیے مشہور میگزین ری کوائل (Recoil) میں دیا گیا۔ پورے صفحے کا اشتہار سیاہ رنگ کا ہے جس پر صرف یہ لکھا ہے، We are coming (ہم آرہے ہیں) ۔ اس عبارت کے نیچے بلیک واٹر کا مخصوص لوگو ہے جو بلیک واٹر کے نام اور اس کے مخصوص علامت بھیڑیے کے پنچے کے نشان پر مبنی ہے۔ یہ اشتہار ری کوائل میگزین کے جنوری 2019 کے شمارے میں شائع ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ بلیک واٹر نے 2000 کے عشرے کے ابتدائی برسوں میں عراق اور افغانستان میں اپنی غیرقانونی کارروائیوں کی وجہ سے کافی بدنامی کمائی تھی۔ عراق کے شہر فلوجہ میں اس کے کرائے کے جنگجو شہریوں کے قتل عام میں ملوث رہے۔ افغانستان میں موجود اس کے نجی فوجی امریکی افواج کی مدد کرتے رہے جبکہ مبینہ طور پر اس تنظیم نے پاکستان میں کئی دہشت گرد کارروائیاں کی تھیں۔

The post بلیک واٹر نے واپسی کا اعلان کردیا،کیا امریکہ نے اپنی افواج کو بلوا کر متنازعہ سکیورٹی ایجنسی کو افغانستان سے مشرق وسطیٰ تک دہشتگردی کرانے کا ٹھیکہ دیدیا؟پاکستان کو بھی کیا خطرات لاحق ہوگئے؟پوری دنیا میں کھلبلی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا