شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر نے گولی مار کر خودکشی کر لی ڈاکٹر کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال لاہور میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال لاہور کے ڈاکر قیوم نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار خودکشی کر لی ہے۔ واقعہ چوہنگ تھانہ کی حدود میں پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس
اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورپولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر قیوم جو کہ چوہنگ کے علاقہ میں واقع گرین فورٹ سوسائٹی میں مقیم تھے نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے، وہ ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھے ۔
The post شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر نے گولی مار کر خودکشی کر لی ڈاکٹر کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment