سفید ٹوپی اورجاگر،براؤن شلوار قمیص،سبز رنگ کی چادراوڑھے دہشتگرد پاکستان میں داخل،اسے آخری مرتبہ کہاں دیکھا گیا؟سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش کی طرف سے 17دسمبر کو افغانستان سے چمن کے راستے ایک خودکش بمبار پاکستان بھیجا گیا ہے۔روزنامہ خبریں کے مطابق  احترام خان المعروف عمر پاکستانی ہے جس نے سفید ٹوپی اور سفید ہی جاگر‘ براﺅن شلوار قمیص اور سبز رنگ کی چادر اوڑھی ہوئی ہے جس کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کا نمبر 21604-8380453-7 ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش بمبار کی طرف سے کرسمس کے موقع پر مذموم کارروائی کا خدشہ تھا جو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے ناکام بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بمبار ممکنہ طور پر لاہور میں کارروائی کر سکتا ہے۔ اس خودکش بمبار کے 18دسمبر کو ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں دیکھے جانے کی بھی اطلاعات ملی تھیں۔ مراسلہ میں حکومت نے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس مبینہ خودکش بمبار کو گرفتار کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 

The post سفید ٹوپی اورجاگر،براؤن شلوار قمیص،سبز رنگ کی چادراوڑھے دہشتگرد پاکستان میں داخل،اسے آخری مرتبہ کہاں دیکھا گیا؟سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا