بنگلہ دیشی کرکٹر مشرفی مرتضی بھی اپنے ملک کے ’’عمران خان ‘‘بن گئے عام انتخابات میں کتنے ووٹ حاصل کئے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے عام انتخابات کے نتائج سامنے آگئے، حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے 190نشستیں حاصل کر لیں، اپوزیشن صرف 6نشستوں پر کامیاب، عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے معروف بنگلہ دیشی سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ بھی کامیاب، ڈھائی لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے عام انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں اور حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ 190نشستیں حاصل کر کے
حکومت بنانے کی واضح پوزیشن میں آگئی ہے۔ اپوزیشن عام انتخابات میں صرف 6نشستیں حاصل کر سکی ہے۔ اپوزیشن نے دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں معروف سابق بنگلہ دیشی کرکٹر مشرفی مرتضیٰ بھی عوامی لیگ کے ٹکٹ پر حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے انتخابات میں 2لاکھ 74ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کو صرف 8ہزار ووٹ ہی مل سکے۔
The post بنگلہ دیشی کرکٹر مشرفی مرتضی بھی اپنے ملک کے ’’عمران خان ‘‘بن گئے عام انتخابات میں کتنے ووٹ حاصل کئے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment