پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشیں طلب

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشیں طلب کرلی گئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے فارم 14 دسمبر تک لیے جاسکتے ہیں جسے 18 دسمبر تک جمع کرایا جاسکے گا۔پی سی بی کے مطابق نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 دسمبر کی سہ پہر کیا جائیگا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی

ٹیم ملتان سلطان 52 کروڑ میں فروخت ہوئی تھی ٗ اس سال ڈرافٹ سے قبل پی سی بی کو بینک گارنٹی اور فرنچائز فیس نہ دینے کے باعث مالکانہ حقوق سے دست بردار ہو گئی تھی۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے چھٹی ٹیم کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی اور اس حوالے سے وہ پرامید ہیں کہ اگر وہ ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو اس کا نام ملتان سلطان برقرار رہے گا۔

The post پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشیں طلب appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory