کرتارپور راہداری معاملہ۔۔ شاہ محمود قریشی کی ایسی غلطی کہ پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو گئی، کسے خوش کرنے کیلئے کیا کام کر گئے؟ معروف صحافی عارف نظامی نے بڑا انکشاف کر تے ہوئے کلاس لے ڈالی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی حکومت کی ناتجربہ کاری یا کچھ اور کرتارپور بارڈر معاملے پر شاہ محمود قریشی نے کونسی غلطی کر دی جس سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، معروف صحافی عارف نظامی نے اہم انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ کرتارپورکا بارڈر تو کھل گیا لیکن ہمارے خارجہ پالیسی

کے کارپردازوں اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غلطی کر دی ہے۔ ضیا الحق کی بھی یہ پالیسی نہیں رہی انہوں نے بھی بھارت کیساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے کرکٹ ڈپلومیسی کا سہارا لیا تھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے مذہبی ٹورازم کو اس کا متبادل قرار دیدیا اور بھارت کیساتھ ہمارا سلسلہ جنبانی دوبارہ شروع ہو گیا اور اس پر بڑی خوشی منائی گئی اور اس پر ایسے بیانات دئیے گئے ۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھیں گے، اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کا آغاز ہو گیا ہے۔ مگر جواب میں بھارت نے ہمارے جذبات پر ٹھنڈا پانی پھینک دیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ وہ سارک کانفرنس میں پاکستان نہیں آئیں گے، یہ بات درست ہے کہ سارک ایک بے معنی ادارہ بن چکا ہے تاہم سمبل ازم بھی کوئی چیز ہوتی ہے، سشما سوراج نے اپنی مصروفیت کا بہانہ بناتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ کرتار پور راہداری منصوبے کے سنگ بنیاد پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ پاکستان نہیں آئے، یہ سارا کچھ یہاں یہ ثابت کر رہا ہے کہ ہمارے وزیرخارجہ نے یہاں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، یا وہ کسی کو خوش کرنے کی کوشش کررہے تھے جس طرح کی انہوں نے باتیں کیں اور اس سے پاکستان کی کافی جگ ہنسائی ہوئی جس کو ہمیں تسلیم کرنا چاہئے اور ہمیں یہ چیز گھول کر پی لینی چاہئے کہ اگر ہمارے بھارت سے تعلقات بہتر ہوئے تووہ بھارتی الیکشن کے بعد ہی ہو سکتے ہیں۔

The post کرتارپور راہداری معاملہ۔۔ شاہ محمود قریشی کی ایسی غلطی کہ پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو گئی، کسے خوش کرنے کیلئے کیا کام کر گئے؟ معروف صحافی عارف نظامی نے بڑا انکشاف کر تے ہوئے کلاس لے ڈالی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020