تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد ڈالر اب کتنے روپے کا ہو گیا؟ قیمت میں اچانک اتنی کمی ہو گئی کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کی اچھل کود جاری، انٹرابینک مارکیٹ میں 142روپے سے گر کر 140پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آٹھ روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے کا ہو گیاتھا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 142 روپے کی سطح پر پہنچاہے ۔تاہم اب انٹرا بینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں معمولی ریکوری دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر 142روپے سے

گر کر 140روپے کا ہو گیا ہے۔ معاشی تجزیہ کار وںکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن لانے پر زور دیا تھا اور بظاہر لگ رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر میں اضافے کو مینج کیا جارہا ہے اور ہم آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جارہے ہیں۔ڈالر کی قدر میں یکمشت 8روپے اضافے کے بعد پاکستانی قرضوں میں 706اروب روپے کا بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ اور یوں معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی کی ایک نئی لہر ملک میں آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہ اہے۔

The post تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد ڈالر اب کتنے روپے کا ہو گیا؟ قیمت میں اچانک اتنی کمی ہو گئی کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020