’’ہم یہ راستہ بھی کھولنے کو تیار ہیں‘‘ سکھوں کیلئے کرتار پور سرحد کھولنے کے بعد عمران خان نے ہندوؤں کو بھی بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو کرتار پور کے بعد ایک اور بڑی پیشکش کر دی ہے۔ معروف بھارتی صحافی ” برکھا دت “ نے اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران عمرا ن خان نے ہمیں بتایا کہ وہ کرتار پور کوریڈور کے بعد نیلم وادی میں واقع مندر ” شاردا پیتھ “ کو بھی بھارتی یاتریوں کیلئے کھولنے کیلئے تیار ہیں ۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ” جی ہاں میں ہندووں یاتریوں کیلئے مذہبی مقامات کھولنے کیلئے تیار ہوں ۔“برکھا دت کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں

کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں بتایا کہ ” وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کسی بھی وقت بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر طے پانے والی وزراءخارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کرنے  کو” برا جواب “ قرار دیا اور کہا کہ میں کوشش ہی کر سکتاہوں، میں جانتا ہوں بھارت میں جلد الیکشن ہونے والے ہیں ، ہم ان کے اختتام تک انتظار کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

The post ’’ہم یہ راستہ بھی کھولنے کو تیار ہیں‘‘ سکھوں کیلئے کرتار پور سرحد کھولنے کے بعد عمران خان نے ہندوؤں کو بھی بڑی خوشخبری سنا دی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory