پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں وزیر خزانہ اسد عمرنے واضح اور دو ٹوک اعلان کر دیا ، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے پی پی اے ایف کو امداد جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دی جس کی مالیت ایک ارب 73 کروڑ روپے ہے۔ای سی سی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے پی پی اے ایف کو امداد جاری کرنے کی بھی

منظوری دی۔ای سی سی کی منظوری کے بعد بی آئی ایس پی کے 3 لاکھ 20 ہزار کارڈ ہولڈرز کے لیے 82.6 ملین ڈالر جاری کیے جائیں گے۔مزید براں وزیرخزانہ اسد عمر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی غیر متوقع ہے۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں وزیر خزانہ اسد عمرنے واضح اور دو ٹوک اعلان کر دیا ، بڑی خبر آگئی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020