انٹرپول سپین کی معلومات پر ایبٹ آباد میں کامیاب کارروائی ،بین الاقوامی گروپ کا پاکستانی رکن گرفتار،وقارکون سے مکروہ دھندے میں ملوث نکلا؟ملزم کے موبائل فون سے ثبوت مل گیا

پشاور( آن لائن )ایف آئی آے سائبر کرائم سرکل نے خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم وقار احمد کے واٹس ایپ نمبر کی معلومات انٹرپول سپین نے فراہم کی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ تربیلا میں ملزم وقار احمد کے گھر پر چھاپہ مارکر اسے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزم، غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے میں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد کیے گئے ہیں جبکہ موبائل فون اور دیگر آلات میں غیر اخلاقی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں کراچی کے علاقے کلفٹن کی سپرنٹنڈنٹ پولیس سوہائے عزیز نے دعوی کیا تھا کہ پولیس نے سوشل میڈیا پر فحش مہم چلانے والے گینگ کے ایک کارندے کو گرفتار کیا ہے۔یاد رہے کہ 9 مارچ 2018 کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت لاہور کی عدالت نے پہلا فیصلہ سناتے ہوئے لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تنگ کرنے والے مجرم کو سزا سنائی تھی۔گزشتہ سال اپریل میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سرگودھا سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کا لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیا تھا۔تفتیش کے دوران سعادت امین نے انکشاف کیا تھا کہ وہ گذشتہ چند سالوں سے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز انٹرنیٹ پر فروخت کررہا ہے، امین بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کا جھانسہ دے کر اس کام میں استعمال کرتا تھا۔20

اگست 2017 کو صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں خاتون سے گینگ ریپ کے دوران بنائی گئی ویڈیو کے ذریعے اسے متعدد مرتبہ ریپ کے لیے بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔26 مارچ 2017 کو ایف آئی اے نے پہلی مرتبہ سائبر کرائم قانون کے تحت ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا، خاتون پر الزام تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک مقیم ایک شخص کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں۔30 مارچ 2017 کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایک خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 2 طلبہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

The post انٹرپول سپین کی معلومات پر ایبٹ آباد میں کامیاب کارروائی ،بین الاقوامی گروپ کا پاکستانی رکن گرفتار،وقارکون سے مکروہ دھندے میں ملوث نکلا؟ملزم کے موبائل فون سے ثبوت مل گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory