جارجیا : پہلی مرتبہ صدارتی عہدے پر خاتون منتخب

تبلیسی(آئی این پی) جارجیا کی خاتون سیاستدان سالوم زور ابشویلی نے پہلی خاتون صدر منتخب ہونے کے بعد عہدہ سنبھال لیا، جو سوویت کی سابقہ ریاست میں یورپ کی طرح خواتین کے لیے بڑھتا ہوا قدم تصور کیا جارہا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ووٹوں کی گنتی مکمل

ہونے کے بعد جارجیا کے الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حکمراں جماعت جارجیئن ڈریم پارٹی سے تعلق رکھنے والی فرانسیسی نژاد سابق سفارتکار نے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں 59.52 فیصد ووٹ حاصل کیے۔دوسری جانب جلاوطن سابق صدر مخیل ساکاشویلی کی سربراہی میں قائم حزبِ اختلاف کی 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد، یونائیٹد نیشنل موومنٹ سے تعلق رکھنے والے حریف امیدوار گریگول وشازے نے 40.48 فیصد ووٹ حاصل کیے۔اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی نتائج کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تاہم غیر ملکی مبصرین نے انتخابات کو برابر کا مقابلہ اور بہتر انداز میں منعقد قرار دیا۔بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ اب یہ دکھانا اہم ہے کہ ملک نے یورپ کو چنا ہے جس کے لیے جارجیا کی عوام نے ایک یورپی خاتون صدر کو کامیاب کروایا۔دنیا بھر میں خواتین صدر کی کم تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت پر مسرت احساس ہے۔خیال رہے کہ جارجیا میں ہونے والے حالیہ انتخابات کو یورپی یونین اور نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے حوالے سے جمہوری رائے کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔انتخابات کے بعد ‘آرگنائزیشن فار سیکیورٹی اینڈ کووآپریشن اِن یورپ’ نے نگرانی کے بعد رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات برابری کے مقابلے پر تھے جس میں امیدواروں کو مہم چلانے کا بھرپور موقع ملا تاہم ایک فریق کو غیر معمولی فائدہ حاصل تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات بہتر طور پر منظم تھے لیکن مبصرین نے انتظامی اختیارات کے غلط استعمال کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا اور اسے پارٹی اور ریاست کے درمیان مبہم سے فرق سے تعبیر کیا۔

The post جارجیا : پہلی مرتبہ صدارتی عہدے پر خاتون منتخب appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory