پیپلزپارٹی کا 51واں یوم تاسیس۔۔ہماری لڑائی کس سے ہے؟ آصف زرداری نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے،پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی، ہر طرح کی شدت پسندی کی مزاحمت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام پر آصف زرداری نے کہا کہ 1973 کے آئین کو بحال

کرکے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی، شہید بھٹو اور محترمہ شہید کا فلفسہ مشعل راہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر طرح کی شدت پسندی کی مزاحمت کریں گے، استحصالی قوتوں کی شکست تک جدوجہد جاری رہے گی، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبوں کو خودمختاری دی۔

The post پیپلزپارٹی کا 51واں یوم تاسیس۔۔ہماری لڑائی کس سے ہے؟ آصف زرداری نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020