نائجیریا : بوکو حرام کی دہشت گردی، 39فوجی ہلاک، 43زخمی

ابوجا (آئی این پی)نائیجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی طرف سے فوجی اڈوں پرکئے گئے حملوں میں 39 فوجی ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ تکر یوسف بوراتائی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں صوبہ بورنو سے منسلک علاقوں کوکاوا، نگوشے، کاریتو اور گاجیرمان میں 4

فوجی اڈوں پر حملے کئے گئے ۔حملوں میں 16 فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے جبکہ حملوں کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں 23 فوجی ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے ہیں۔بوراتائی نے کہا ہے کہ فوجی اڈوں پر حملوں میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے ڈرون طیارے استعمال کئے ہیں۔دوسری طرف ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق حملوں میں 100 سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں 2000 کے دہائی کے آغاز سے بوکو حرام دہشتگردی کی کاروائیاں کر رہی ہے اور 2009 سے اس کے اجتماعی تشدد کے اقدامات میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

The post نائجیریا : بوکو حرام کی دہشت گردی، 39فوجی ہلاک، 43زخمی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory