خاشقجی کا قتل : کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندی لگا دی

اوٹاوا(آئی این پی)امریکا، فرانس اور جرمنی کے بعد کینیڈا نے بھی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کردیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیونس آئرس میں جی 20 اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں

کے کینیڈا میں موجود اثاثے منجمد کردیے جائیں گے اور ان کے کینیڈا میں آنے پر بھی پابندی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا، سعودی عرب نے قتل میں ملوث 21 افراد کو حراست میں لے کر 5 کو سزائے موت سنا دی ہے۔

The post خاشقجی کا قتل : کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندی لگا دی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory