عشق ایف ایم پر سنی لیونی بنیں گی کرینہ کی پہلی مہمان

ممبئی(شوبز ڈیسک)رواں ماہ 13 ستمبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ بیبو کرینہ کپور بھی دیگر شوبز شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایف ایم ریڈیو پر چیٹ شو کرنے جا رہی ہیں۔رپورٹس تھیں کہ کرینہ کپور بھارت کے رومانٹک ایف ایم ریڈیو چینل ‘عشق’ پر چیٹ شو کرتی دکھائی دیں گی۔اس شو میں کرینہ کپور اپنی مہمان شخصیات سے ان کی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کرتی دکھائی دیں گی۔کرینہ

کپور کے اس پروگرام کو ‘عشق ایف ایم 104.8‘ پر نشر کیا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کس شہر کے ایف ایم پر نشر کیا جائے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور کے اس پروگرام کو عشق ایف ایم سروس چلانے والے تمام شہروں میں نشر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ عشق ایف ایم کی نشریاتی صرف نئی دہلی، ممبئی اور کولکتا میں چلتی ہے، اس ریڈیو چینل کو رومانٹک چینل بھی کہا جاتا ہے۔ اس چینل پر فلم ساز کرن جوہر بھی پروگرام کرتے ہیں۔

The post عشق ایف ایم پر سنی لیونی بنیں گی کرینہ کی پہلی مہمان appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020