سابقہ مشرقی جرمن باشندے مہاجرین سے متعلق برداشت دکھائیں، میرکل

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)چانسلرانجیلا میرکل نے جرمنی کے اتحاد کی سال گرہ سے قبل اپنے ایک اخباری بیان میں سابقہ مشرقی جرمنی کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاجرین کے معاملے میں کھلے دل کا مظاہرہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گو کہ سابقہ مشرقی اور مغربی جرمنی کا اتحاد مجموعی طور پر ایک کامیابی تھی، تاہم اب بھی سابقہ کمیونسٹ حصے میں بسنے والی متعدد برادریاں یہ سمجھتی ہیں کہ ان کے ساتھ غیرمنصفانہ

رویہ روا رکھا جا رہا ہے۔میرکل نے کہا کہ تب بہت سے افراد کی ملازمتیں ختم ہو گئی تھیں۔ صحت کے نظام سے پینشن کے نظام تک سب کچھ تبدیل ہو گیا تھا۔ مشرقی اور مغربی جرمنی کے مالیاتی اتحاد کے روز تک مشرق میں 13 فیصد لوگ تھے، جو زراعت کے شعبے سے وابستہ تھے، مگر اگلے ہی روز یہ تعداد فقط ایک اعشاریہ پانچ فیصد تھی۔میرکل نے زور دے کر کہا کہ نفرت اور تشدد کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں۔میرکل نے کہا کہ یہ ایک بنیادی وجہ ہے کہ وہ تمام اقدامات کیے جائیں۔

The post سابقہ مشرقی جرمن باشندے مہاجرین سے متعلق برداشت دکھائیں، میرکل appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory