بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھاؤ،پی ٹی آئی حکومت کو یہ عوام دشمن تجویز کس نے دی؟

اسلام آباد(صباح نیوز، آئی این پی) آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ معاشی صورتحال غیر تسلی بخش قراردے دی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجویز دے دی۔آئی ایم ایف مشن اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات میں ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کا مشورہ دیا ہے اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں

کی نجکاری کی بھی تجویز دی ہے ۔ آئی ایم ایف مشن اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات میں نئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ اور ضمنی بجٹ سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر نے وفد سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،مذاکرات 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔ آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کررہے ہیں جبکہ پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری اقتصادی امور شامل ہیں۔

The post بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھاؤ،پی ٹی آئی حکومت کو یہ عوام دشمن تجویز کس نے دی؟ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory