ہمیں ادھار تیل اور مالی امداد ے دو، بدلے میں یہ چیز دینے کو تیار ہیں؟پاکستان نے سعودی عرب کو ناقابل یقین آفر کردی

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان نے ادھار تیل اور مالی امداد کے عوض سعودی عرب کو ریکوڈک منصوبہ اور ایل این جی پاور پلانٹس میں بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو سونے اورتانبے کے ذخائر کے حامل ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی ہے، اس معاہدے پردستخط سعودی اعلیٰ حکام کے دورے کے دوران ہونیکا امکان ہے، دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے پرمزید گفت وشنید پاکستان

میں اعلی سعودی وفد سے ہوگی،ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کو ملٹی بلین ڈالرز کے حامل گوادرمیں آئل ریفائنری کے قیام اور پنجاب میں موجود ایل این جی پاور پلانٹس میں بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جا چکی ہے۔پاکستان کوآئی ایم ایف کے پروگرام سے بچنے کیلئے سعودی عرب سے کم ازکم فی الفور 2 ملین ڈالرز کے ادھار پرتیل اور مالی امداد کی ضرروت ہے جبکہ قرضوں کی ادائیگی اوردرآمدات کے بل کے لیے رواں مالی سال میں 11بلین ڈالر درکار ہیں۔

The post ہمیں ادھار تیل اور مالی امداد ے دو، بدلے میں یہ چیز دینے کو تیار ہیں؟پاکستان نے سعودی عرب کو ناقابل یقین آفر کردی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory