اسلام کا پہلا جمعہ جس مسجد میں ادا کیا گیا وہ مسجد صدیوںریت تلے دبے رہنے کے بعد اچانک برآمد ہو گئی، یہ مسجد کہاں واقع ہے اور اب کیسی نظر آتی ہے، زیارت کیلئے لوگوں کا جم غفیر پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام کی پہلی مسجد مسجد قبا ہےجو مدینہ منورہ سے باہر قبا کے مقام پر حضورؐ کے ہجرت مدینہ کے موقع بنائی گئی تھی جہاں حضورؐ نے آزادانہ پہلی نماز کی امامت کروائی تھی۔ اسلام کی ایک اور اہم اور تاریخی مسجد جواثا کے مقام پر بنائی گئی تھی جس کے متعلق اسلامی تاریخ میں درج ہے کہ یہ وہی مسجد ہے جہاں اسلام کا پہلا جمعہ پڑھایا گیا تھا۔ حوادث زمانہ نے اس مسجد کو اس کے آثار

سمیت دبیز ریت تلے چھپا دیا تھا۔ مسجد جواثا صدیوں ریت میں دبی رہی جو کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے علاقے الاحصا کے گائوں کلابیہ سے برآمد ہوئی ۔ مسجد کی ازسر نو تزئین و آرائش کا کام شروع ہوا ہے جو کہ مکمل ہو چکا ہے اور مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مسجد کا افتتاھ شہزادہ سعود بن نائف نے کیا ۔ مسجد کھلنے کے بعد عوام کی کثیر تعداد مسجد کی زیارت کیلئے الاحصا کے گائوں کلابیہ پہنچ گئی ہے۔

The post اسلام کا پہلا جمعہ جس مسجد میں ادا کیا گیا وہ مسجد صدیوںریت تلے دبے رہنے کے بعد اچانک برآمد ہو گئی، یہ مسجد کہاں واقع ہے اور اب کیسی نظر آتی ہے، زیارت کیلئے لوگوں کا جم غفیر پہنچ گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory