انصاف کا بول بالا،الزام ثابت ہونے پر سابق جج کو سزائے موت دینے کا حکم

کراچی( آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے قتل کیس میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری اور سیشن جج جیکب آباد کے درمیان خاندانی تنازع تھا جس پر سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری نے سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 میں

جامشورہ میں قتل کردیا تھا۔انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں قتل کیس کی سماعت ہوئی،سابق سیشن جج سکندرلاشاری کو حیدر آبادجیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ، مقدے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ،انسداددہشتگردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرسابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی۔

The post انصاف کا بول بالا،الزام ثابت ہونے پر سابق جج کو سزائے موت دینے کا حکم appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

حضرت بایزید بسطامی کا ایک پادری سے مکالمہ