تبدیلی اسے کہتے ہیں !پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ایسا شاندار اعلان کردیا جس کے بارے میں ابھی تک کسی صوبے کے وزیر اعلیٰ نے سوچا بھی نہ ہوگا
لاہور(سی پی پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہرڈویژنل ہیڈکوارٹرمیں عوامی مسائل سننے کااعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہناتھا کہ نئے پاکستان میں باتیں کم ،کام زیادہ کرنے کا کلچرآگیا ہے ،پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے ،انہوں نے کہا کہ زبانی باتیں بہت ہو چکی اب
عملی اقدمات کرکے دکھائیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے،عوام کیلئے دروازے نہ کھولنے والے افسران کیخلاف کارروائی کریں گے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں،پنجاب میں کلین پاکستان مہم شروع ہو رہی ہے ،عوامی مسائل کے حل میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ہرڈویژنل ہیڈکوارٹرمیں خودعوامی مسائل سنوں گا۔
The post تبدیلی اسے کہتے ہیں !پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ایسا شاندار اعلان کردیا جس کے بارے میں ابھی تک کسی صوبے کے وزیر اعلیٰ نے سوچا بھی نہ ہوگا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment