کانگو میں ایبولا وائرس سے دوافرادمتاثر،وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا،عالمی ادارہ صحت
نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کانگو میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یوگنڈا کی سرحد کے قریبی علاقوں سے اس بیماری میں مبتلا دو افراد کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب تک
اس وائرس کی وجہ سے 124 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 71 ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایبولا سے نمٹنے کی خاطر عالمی ایکشن کی فوری ضرورت ہے۔ کانگو حکام کے مطابق بارہ ہزار افراد کو اس وائرس کی ویکسین دی جا چکی ہے۔
The post کانگو میں ایبولا وائرس سے دوافرادمتاثر،وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا،عالمی ادارہ صحت appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment