فاسٹ باؤلر محمد عباس کیلئے لیسٹر شائر کاؤنٹی کا بہترین باؤلنگ پرفارمنس ایوارڈ
لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کو لیسٹر شائر کاؤنٹی کا بہترین باؤلنگ پرفارمنس کا ایوارڈ مل گیا۔لیسٹر شائر کاؤنٹی ایوارڈز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کرکٹرز کو ایوارڈ دیئے گئے، اس موقع پر محمد عباس کو باؤلنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ
سے نوازا گیا۔28 سالہ محمد عباس نے کاؤنٹی سیزن میں 50 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈرہم کے خلاف انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ لیسٹر شائر کاؤنٹی اگلے سیزن کے لیے بھی محمد عباس سے معاہدہ کرچکی ہے۔محمد عباس کاؤنٹی چمپئن شپ اور ون ڈے کپ کھیلیں گے۔
The post فاسٹ باؤلر محمد عباس کیلئے لیسٹر شائر کاؤنٹی کا بہترین باؤلنگ پرفارمنس ایوارڈ appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment