شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے شمالی شام میں گیس سلینڈر تقسیم

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شام میں جنگ کے متاثرین کی بحالی کے لیے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے جنگ زدہ شہریوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے شمالی شام میں گیس سیلنڈر اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے جاری کردہ ابیان میں کہا گیا کہ شمالی شام میں گیس سیلنڈروں کی شہریوں میں تقسیم کا مقصد جنگ سے تباہ حال

شامی بہن بھائیوں کی گھریلو ضروریات میں ان کی مدد کرنا ہے۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے شمالی شام میں الباب، اخترین، مارع، قباسین اور بزاعہ میں گیس سلینڈر اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے شام میں ہر ماہ 2950 گیس سلینڈر تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ستمبر میں الباب میں 1000 گیس سلینڈر ، اخترین میں 450، مارع میں 500 اور قباسین میں 500 گیس سیلنڈر تقسیم کیے گئے۔ ستمبر میں سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ گھریلو گیس سے شمالی شام میں 15 ہزار شہری مستفید ہوں گے۔

The post شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے شمالی شام میں گیس سلینڈر تقسیم appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020