’’پی ٹی آئی کے روزگار فراہمی کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی‘‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان اور وزیر مملکت مراد سعیدکے حلقے میں بیروزگاری سے تنگ کتنے سونوجوانوں نے خودکشی کر لی؟افسوسناک صورتحال
مالاکنڈ(این این آئی)صوبہ خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ ڈویڑن کے 7 اضلاع میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 346 افراد نے خودکشی کی، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 8 ماہ میں سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات سوات میں ہوئے، جہاں 222 افراد نے موت کو گلے لگایا۔پولیس ذرائع کے مطابق بونیر میں 73، شانگلہ میں 26، لوئر دیر میں 15، چترال میں 9 اور اپر دیر میں خودکشی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا جبکہ تحصیل مٹہ میں
8 ماہ کے دوران 33 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خود کشیوں کی وجوہات گھریلو تنازعات اور بیروزگاری بتائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ صوبے میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ ماہ کے آخر میں طبی اور نفسیاتی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی جس کا مقصد خودکشی کے محرکات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرنا تھا۔
The post ’’پی ٹی آئی کے روزگار فراہمی کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی‘‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان اور وزیر مملکت مراد سعیدکے حلقے میں بیروزگاری سے تنگ کتنے سونوجوانوں نے خودکشی کر لی؟افسوسناک صورتحال appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment