ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا چیف سے ملاقات میں صحافیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا
واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے باس گیانی انفانٹینو سے ملاقات میں صحافیوں کو ہی ریڈ کارڈ دکھا دیا۔انفانٹینو نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انھیں فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے شرٹ بھی پیش کی۔
اس موقع پر ٹرمپ نے فیفا کی جانب سے 2026 ورلڈ کپ کی میزبانی نارتھ امریکا کو دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کا 12 سالہ بیٹا بیرن بھی فٹبال کا شوقین ہے ٗ اس موقع پر انھوں نے میڈیا کی جانب مذاق میں ریڈ کارڈ بھی لہرایا۔
The post ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا چیف سے ملاقات میں صحافیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment