”خاور مانیکا سے معاملہ! مجھے آئی ایس آئی کے اس کرنل کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ۔۔!!“ سپریم کورٹ میں معطل ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل نے حیرت انگیز انکشافات کردیئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس  کی سابق ڈی پی او پاکپتن اور خاور مانیکا معاملےپر از خود نوٹس سماعت جاری ہے ۔ چیف جسٹس نے خاور مانیکا اور احسن جمیل گجر کو تین بجے سے پہلے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ رضوان گوندل نے عدالت میں پیش ہو کر حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئےبتایا کہ مجھے خاور مانیکا کے ڈیرے پر جا کر معافی مانگنے کا کہا گیا تھا بطور ڈی پی او میں نے جانے سے انکار کر دیا ۔خاور مانیکا کے معاملے پر مجھے آئی ایس آئی کے کرنل طار نے فون کیا تھا ۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ

اس معمولی واقعے میں وزیراعلی پنجاب کہاں سے آگیااور وزیراعلیٰ کا یار کہاں سے آگیا ؟اب آئی ایس آئی کے کرنل کی انٹری اب کہاں سے ہو گئی ؟۔ رضوان گوندل نے بیان میں کہا کہ واقعے والے دن 4بے مجھے فون پر کہا گیا کہ آ پ رات 10بجے سے قبل وزیراعلیٰ ہائوس پنجاب پہنچے جب میں وہاں پہنچا تو وزیراعلیٰ پنجاب نے احسن جمیل کا بطور اپنا بھائی تعارف کروایا ۔ رضوان گوندل کا مزید کہنا تھا کہ احسن جمیل نے مجھے سے کہا کہ مانیکا فیملی کا بتائیں ، مجھے لگتا ہے کہ ان کیخلاف سازش کی جارہی ہے ۔

The post ”خاور مانیکا سے معاملہ! مجھے آئی ایس آئی کے اس کرنل کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ۔۔!!“ سپریم کورٹ میں معطل ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل نے حیرت انگیز انکشافات کردیئے appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory