خطے میں بھارتی بالادستی، امریکہ دل کی بات زبان پر لے آیا، امریکی وزیر خارجہ اور فوجی سربراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کیا مطالبہ کرنیوالے ہیں؟بڑی خبر آگئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک افسر نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کو موقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر سکیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع برائے امور ایشیا و بحرالکاہل رینڈل شرائیور نے کہا کہ پاکستان کی بہت سی حکومتیں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتی تھیں لیکن جلد ہی ان حکومتوں کو حقائق اور مشکلات کا اندازہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ

پاکستان سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔افسر نے کہا کہ پاکستان کی مالی امداد میں کٹوتی کا امریکی رویہ برقرار رہے گا۔خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پا کستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔

The post خطے میں بھارتی بالادستی، امریکہ دل کی بات زبان پر لے آیا، امریکی وزیر خارجہ اور فوجی سربراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کیا مطالبہ کرنیوالے ہیں؟بڑی خبر آگئی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا