ایشین گیمز : ہاکی میں جاپان کے ہاتھوں شکست پر سابق اولمپینز پھٹ پڑئے، وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور جاپان جیسے آسان حریف کے ہاتھوں شکست پر سابق اولمپینز پھٹ پڑئے جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاکی میں نئے لوگوں کو ذمہ داریاں دیں، وزیر اعظم کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی تبدیلی لائیں جبکہ دعوؤں کے باجود ایشین گیمز کے فائنل

میں نہ پہنچے پر ہاکی فیڈریشن کے عہدداران فورا مستعفی ہو جائیں۔ ایشین گیمز کے سیمی فائنل راونڈ میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور شکست پر رد عمل دیتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہاکہ پاکستان کا جاپان جیسی ٹیم سے ہارنا لمحہ فکریہ ہے۔ایشین گیمز کی تاریخ میں پاکستان کی یہ بد ترین کارکردگی ہے ٗپاکستان نے اولمپکس میں کوالیفائی کرنا کا آسان موقع ضائع کر دیا ہے۔خواجہ جنید نے کہاکہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی دکھائی ٗہاکی فیڈریشن تنقید کا سامنا کرنے کی بجائے مستعفی ہو جائے۔ سابق اولمپین دانش کلیم نے ہاکی فیڈریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہاکی فیڈریشن کے عہدداران فورا مستعفی ہو جائیں ٗوزیر اعظم ہاکی میں نئے لوگوں کو ذمہ داریاں دیں جبکہ اتنے فنڈز ملنے کے باوجود فیڈریشن ڈیلیور نہ کر سکی ٗقومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان نے کہاکہ موجودہ فیڈریشن کے دور میں پاکستان ہاکی ٹیم نے کوئی ٹائٹل نہیں جیتا، وزیر اعظم کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی تبدیلی لائیں، فیڈریشن کو جو فنڈ ملے اس کا احتساب ہونا چاہیے، اولمپئین انجم رشید نے کہا کہ موجودہ ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا، وزیراعظم خود بھی سپورٹس مین ہیں ٗوہ قومی کھیل کو بچانے کیلئے ایکشن لیں، ہاکی فیڈریشن کی حکمت عملی ناقص رہی ٗنئی حکومت فیڈریشن میں نئے لوگ لیکر آئے تاکہ قومی کھیل ہاکی کی خوشگوار یادیں واپس آسکیں۔ اولمپیئن وسیم فیروز نے کہاکہ ایشین گیمز میں جاپان سے شکست کے بعد گرین شرٹس اولمپک 2020 کے دوڑ سے بھی باہر ہوگیا ہے، گزشتہ تین سال میں فیڈریشن کے موجودہ عہدیدار ایک جیت کا تحفہ نہیں دے سکے۔شکست کے جواز تلاش کرنے کے بجائے فیڈریشن کے عہدیدار مستعفی ہوجائیں۔

The post ایشین گیمز : ہاکی میں جاپان کے ہاتھوں شکست پر سابق اولمپینز پھٹ پڑئے، وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020