سپریم کورٹ نے ایل ایل بی کی ڈگری تین سال سے بڑھا کر کتنے سال کر دی؟

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے ایل ایل بی کی تین سالہ ڈگری کے لئے رواں سال آخری قرار دیتے ہوئے اگلے سال سے ایل ایل بی کے لئے پانچ سالہ کورس مقرر کردیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے لاء کالجز کے تعلیمی معیار سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ ایل ایل بی کی تین سالہ ڈگری کے لئے رواں

سال آخری ہوگا۔ اگلے سال سے ایل ایل بی کے لئے صرف پانچ سالہ کورس ہوگا سپریم کورٹ نے لاء کالجز میں ایوننگ کلاسز پر پابندی عائد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معیار پر پورا نہ اترنے والے لاء کالجز کو متعلقہ یونیورسٹیز نوٹس بھیجیں۔ غیر معیاری لاء کالجز کو بہتر بنانے کے لئے چھ ہفتے کی مہلت دی جائے۔

The post سپریم کورٹ نے ایل ایل بی کی ڈگری تین سال سے بڑھا کر کتنے سال کر دی؟ appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020