’’تم یہاں سے چلے جائو، مجھے تمہاری ضرورت نہیں ‘‘عمران خان نے گارڈ آف آنر لینے سے قبل کس شخص کو وہاں سے نکال دیا تھا ؟جاوید چوہدری اور سلیم صافی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و اینکر پرسن جاوید چوہدری نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم پاکستان کا جو پروٹوکول ہوتا ہے وہ دفتر خارجہ کا ہوتا ہے اور وہ وزیراعظم کو بتا تا ہے کہ آپ نے اٹھنا اور بیٹھنا کیسے ہے اور گفتگو کیسے کرنی ہے ۔ عمران خان کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد

جب دفتر خارجہ کا پروٹوکول آفیسر ان کے پاس گیا تو عمران خان نے اسے وہاں سے نکال دیا اور کہا کہ مجھے تمہاری ضرورت نہیں ہے ۔ جبکہ سلیم صافی  کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ چلا کہ گارڈ آف آنر سے پہلے ایک بندہ آیا اور انہیں کہا گیا کہ ہم آپ کو بتائیں کہ آپ کو کب کیا اور کیسے کرنا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے اس کو بھی یہ کہہ کربھگا دیا کہ انہیں کسی کی ضرورت نہیں ہے ۔

The post ’’تم یہاں سے چلے جائو، مجھے تمہاری ضرورت نہیں ‘‘عمران خان نے گارڈ آف آنر لینے سے قبل کس شخص کو وہاں سے نکال دیا تھا ؟جاوید چوہدری اور سلیم صافی کے تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory