آرمی کیڈٹس کے ساتھ فاسٹ باؤلر حسن علی کی سیلفی وائرل

ایبٹ آباد(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کرکٹ کپ کیلئے لگائے گئے فٹنس کیمپ میں مصروف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کے ساتھ گزارا اور اس موقع پر حسن علی کی پاک آرمی کے کیڈٹس کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آباد میں جاری قومی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کے دوران حسن علی نے وہاں موجود آرمی کیڈٹس کے ساتھ ایک سیلفی بنائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیلفی شیئر کرتے ہوئےحسن علی نے لکھا

کہ پاکستان آرمی کے نوجوانوں کے ساتھ سیلفی بنانے کا موقع ملا، آپ سب دوستوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، اللہ تعالی آپ کو اپنی قوم کی حفاظت کیلئے اور زیادہ طاقت عطا فرمائے۔ حسن علی کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے جبکہ پیسر سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں۔خیال رہے کہ قومی کرکٹرز تین روزہ کیمپ کیلئے آرمی ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں موجود ہیں، جہاں آرمی ٹرینرز ان کی جسمانی فٹنس بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، پلیئرز رننگ کے علاوہ تیر اندازی اور ماونٹین سائیکلنگ بھی کر رہے ہیں۔

The post آرمی کیڈٹس کے ساتھ فاسٹ باؤلر حسن علی کی سیلفی وائرل appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory