جناب شیخ صاحب!ہم منتظر ہیں آپ کچھ نیا کرکے دکھائیں!شیخ رشید نے جو وعدے کئے ہیں وہ کام ہم کر چکے!سعد رفیق نے وزیر ریلوے کی چالاکی پکڑ لی

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کی چالاکی پکڑ لی، آن لائن بکنگ کی ایپ پہلے سے موجود، ریلوے کی ایک مرلہ زمین بھی ریوڑیوں کی طرح بانٹنے کی اجازت نہیں دینگے، آپ کچھ نیا کریں ، کچھ اچھا کریں، ہم منتظر ہیں، خواجہ سعد رفیق کا ٹویٹ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کی چالاکی پکڑلی۔ شیخ رشید نے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اعلان کیا تھا کہ آن لائن بکنگ اور ٹریڈ کی بہتری کے لیے جلد ہی موبائل ایپلیکیشن بنائی جائے گی۔تاہم سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کی یہ چالاکی پکڑ لی اور کہا کہ آن لائن بکنگ کی ایپ پہلے سے موجود ہے جو بنیادی معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔آپ اس کے علاوہ ریلوے کی ویب سائٹ اور موبائل کمپنیوں کے دو لاکھ کے قریب فرنچائزز یا ریٹیلرز سے بھی ریلوے ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔پنڈی بوائے کے ٹویٹ کے جواب میں جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ’’جناب شیخ رشید احمدآن لائن بکنگ کی ایپ موجود ہے جو بنیادی معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔آپ اس کے علاوہ ریلوے کی ویب سائٹ اور موبائل کمپنیوں کے دو لاکھ کے قریب فرنچائزز یا ریٹیلرز سے بھی ریلوے ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔65 برس سے زائد عمر کے شہریوں کی آدھی ٹکٹ معاف ہے اور جب تک ریلوے خسارے سے نہیں نکلتا تب تک مفت سفر کی سہولت فراہم کرنا ادارے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے گا۔ریلوے کی زمینیں کسی سلیکٹڈ وزیراعظم کی جاگیر نہیں کہ وہ اسے بیچنے کا فیصلہ کر لیں ( ہم وہ لفظ استعمال نہیں کریں گے جو آپ نے پارلیمان میں کیا کہ ہماری نظر میں سب کے والدین قابل احترام ہیں)۔ زمین بیچ دینا آسان مگر اثاثوں کی حفاظت مشکل ہے۔ ہم ریلوے کی ایک مرلہ زمین بھی ریوڑیوں کی طرح بانٹنے کی اجازت مہیں دیں گے۔آپ کچھ نیا کریں ، کچھ اچھا کریں، ہم منتظر ہیں۔

The post جناب شیخ صاحب!ہم منتظر ہیں آپ کچھ نیا کرکے دکھائیں!شیخ رشید نے جو وعدے کئے ہیں وہ کام ہم کر چکے!سعد رفیق نے وزیر ریلوے کی چالاکی پکڑ لی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory