ان ججز اور سرکاری افسران کے خلاف کارروائی ہو گی چیف جسٹس نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا، پاک فوج کے کن افسران سے متعلق بھی بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوہری شہریت کیس، چیف جسٹس نے ججز اور سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا،اگلے مرحلے میں پاک فوج سے متعلق بھی تفصیلات لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کےمطابق آج سپریم کورٹ میں دوہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ دوہری شہریت کا حامل پاکستانی شہری رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا جبکہ

کئی ججز اور سرکاری افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ سرکاری ملازمین کے حوالے سے قانون خاموش ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کے حامل ججز اور سرکاری افسران کے خلاف کارروائی ہو گی ۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کئی حساس اداروں میں موجود افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ کئی سرکاری افسران تو پاکستان کے شہری بھی نہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں پاک فوج سے متعلق بھی تفصیلات لیں گے اور یہ تفصیلات لیکر حکومت کودی جائیں گی۔

The post ان ججز اور سرکاری افسران کے خلاف کارروائی ہو گی چیف جسٹس نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا، پاک فوج کے کن افسران سے متعلق بھی بڑا فیصلہ کر لیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory