وزیراعلیٰ پنجاب نہ وزیر داخلہ ، جانتے ہیں پرویزالٰہی کونسا عہدہ لے اڑے؟ تحریک اور ق لیگ کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اپنی نشستیں مکمل کر لی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مابین ایک معاہدہ بھی ہوا ہے جس کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ مسلم لیگ ق کے پاس ہو گا۔
معاہدے میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے جبکہ جیت کے بعد مونس الٰہی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔ مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کو پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔ پرویز الٰہی پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطہ کر کے ان کی حمایت حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ چوہدری شجاعت نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔
The post وزیراعلیٰ پنجاب نہ وزیر داخلہ ، جانتے ہیں پرویزالٰہی کونسا عہدہ لے اڑے؟ تحریک اور ق لیگ کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment