نوازشریف کو اچانک یہ کیا ہوگیا؟پمز سے آنیوالی شوگر، بلڈ پریشر اور ای سی جی کی رپورٹس نے شریف فیملی کے ہوش اڑا دئیے
اسلام آباد(سی پی پی)پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جیل واپس بھیجے جانے کی خبریں درست نہیں،ان کی جیل واپسی ان کی صحت سے مشروط ہے۔پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا مزیدکہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، تاہم گزشتہ رات کی شوگر، بلڈ پریشر اور ای سی جی کی رپورٹس مکمل نارمل نہیں ہیں۔ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کی مکمل صحت یابی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی جائے گی۔
پمزکے ڈاکٹرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم 3رکنی ٹیم کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا چیک اپ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو احتساب عدالت اسلام آباد نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
The post نوازشریف کو اچانک یہ کیا ہوگیا؟پمز سے آنیوالی شوگر، بلڈ پریشر اور ای سی جی کی رپورٹس نے شریف فیملی کے ہوش اڑا دئیے appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment