ایرانی قیادت جب چاہے ملنے کے لیے تیار ہوں، امریکی صدر
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی قیادت سے بغیر کسی شرط کے جہاں چاہے اور جب چاہے ملنے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طاقت یا کمزوری کی بات نہیں مذاکرات کو مناسب سمجھتا ہوں، سابق امریکی حکومت کا ایران سے جوہری معاہدہ کاغذ کا ضیاع تھا میں ایران کے ساتھ ایک بامعنی معاہدہ چاہتا ہوں۔وائٹ ہاؤس میں اطالوی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی قیادت سے ملنے کے لیے تیار ہیں اور انہیں یقین ہے۔
ایرانی قیادت بھی ان سے ملنا چاہے گی چنانچہ ایرانی قیادت جہاں ملاقات چاہے میں تیار ہوں اس کے لیے کوئی پیشگی شرط نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں بات چیت پر یقین رکھتا ہوں اور کسی سے بھی مل سکتا ہوں، طاقت یا کمزوری کی بات نہیں مذاکرات کو مناسب سمجھتا ہوں، سابق امریکی حکومت کا ایران سے جوہری معاہدہ کاغذ کا ضیاع تھا میں ایران کے ساتھ ایک بامعنی معاہدہ چاہتا ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات امریکا، ایران، ہمارے اور دنیا بھر کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔
The post ایرانی قیادت جب چاہے ملنے کے لیے تیار ہوں، امریکی صدر appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment