مجھے ہسپتال سے اس جگہ لے جائو۔۔نواز شریف نے ہسپتال میں کھپ ڈال دی، کہاں لے جانے کی ضد کر رہے ہیں، پمز ہسپتال سےحیران کن خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل ہونیوالے سابق وزیراعظم نواز شریف نے واپس اڈیالہ جیل جانے کیلئے ضد شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو روز قبل طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ نواز شریف اڈیالہ جیل میں ہی علاج کروانے کے حق میں تھے تاہم اپنے پرسنل معالج کی بات پر ہسپتال جانے پر رضامند ہو ئے تھے جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم

اب ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نواز شریف نے ہسپتال سے پھر جیل جانے کی ضد شروع کر دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ہسپتال سے جیل منتقل کیا جائے۔ میڈیاذرائع کے مطابق نوازشریف نے ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ سے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کیا ہے۔جب کہ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ سےنوازشریف کو جیل نہ بھیجنے کی سفارش کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ابھی زیر نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے۔

The post مجھے ہسپتال سے اس جگہ لے جائو۔۔نواز شریف نے ہسپتال میں کھپ ڈال دی، کہاں لے جانے کی ضد کر رہے ہیں، پمز ہسپتال سےحیران کن خبر آگئی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory