پاکستان کا وہ شہر جہاں 2سال کے دوران کوئی چوری ہوئی نہ ڈکیتی، چیف جسٹس کا بھی اعتراف ،یہاں کے لوگوں کو زیادہ محب وطن قراردیدیا

اسلام آباد(سی پی پی)چیف جسٹس پاکستان نے شمالی علاقہ جات کیلئے پی آئی اے کرایوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت اورسکردو کے لوگ ہم سے زیادہ محب وطن ہیں،ان علاقوں میں ہرپتھرپرپاکستان لکھا ہے،گلگت میں 2 سال کے دوران چوری ہوئی نہ قتل ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے شمالی علاقہ جات کیلئے پی آئی اے کرایوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اتنے پیارے لوگوں کونظراندازنہیں کیا جاسکتا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاق نے گلگت بلتستان کوفراہم حقوق واپس لے لئے،چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب!اس معاملے پرعدالت کی معاونت کرنی ہے، سپریم کورٹ کا حکم نامہ ہے اس پرعمل نہیں ہوا،کیس 2 ہفتے کیلئے ملتوی کررہے ہیں۔عدالت نے گلگت بلتستان کے ہوائی سفرکے کرایوں سے متعلق سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

The post پاکستان کا وہ شہر جہاں 2سال کے دوران کوئی چوری ہوئی نہ ڈکیتی، چیف جسٹس کا بھی اعتراف ،یہاں کے لوگوں کو زیادہ محب وطن قراردیدیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory