’’حلقہ این اے 22مردان‘‘ پی ٹی آئی کے علی محمد خان کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، ایسا نتیجہ آگیاکہ جان کر عمران خان اور فضل الرحمن حیران رہ جائینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22مردان کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ، پی ٹی آئی کے امیدوار علی محمد خان کامیاب قرار۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22مردان کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو گئی ہے اور اس میں پی ٹی آئی کے علی محمد خان کامیابی برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ مجلس عمل کے مدمقابل امیدوار اور دوسرے نمبر پر آنیوالے مولانا محمد قاسم کی درخواست پر حلقہ این اے 22کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تھی

جو کہ تین روز جاری رہنے کے بعد آج مکمل ہوئی تھی۔ 321پولنگ سٹیشنوں میں سے 170پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کے بعد پی ٹی آئی کے علی محمد خان کامیابی برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کی لیڈ میں 15ووٹوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوبارہ گنتی کے بعد علی محمد خان کے ووٹوں میں 25 کا اضافہ ہوا اور وہ 58 ہزار 602 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولانا قاسم کے ووٹوں میں 40 کا اضافہ ہوا اور وہ 56 ہزار 358 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

The post ’’حلقہ این اے 22مردان‘‘ پی ٹی آئی کے علی محمد خان کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، ایسا نتیجہ آگیاکہ جان کر عمران خان اور فضل الرحمن حیران رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory