کینیڈا نے بھی امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کا نفاذ کر دیا

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا نے درآمد کی جانے والی امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین حکومت نے امریکی امپورٹس پر دس سے پچیس فیصد تک کے اضافی ٹیکس کا نفاذ کردیا۔ اوٹاوا حکومت نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈورنلڈ ٹرمپ کی

جانب سے امریکا درآمد کی جانے والے مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کے جواب میں کیا ہے۔ ان محصولات کے نفاذ کے اعلان سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔ ٹروڈو نے ٹرمپ پر واضح کیا کہ اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ کوئی چارہ بچا نہیں ہے۔

The post کینیڈا نے بھی امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کا نفاذ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory