فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمنی کی شکست، لبنانی نوجوان نے اپنے ہمسائے کوقتل کردیا

بیروت  (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں ایک نوجوان نے فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمن ٹیم کی شکست اورٹورنامنٹ سے باہر ہونےکے بعد اشتعال میں آکر اپنے ہمسائے کو قتل کر دیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے حئی السولم میں پیش آیا۔جہاں 17 سالہ خضر بوراتیا جرمن ٹیم

کی شکست پر شدید رنج میں مبتلا تھا جب کہ اس کا مقتول ہمسایہ محمد ظاہر برازیل کی فتح پر خوش تھا۔ قتل ہونے وال نوجوان جرمن ٹیم کی ہار پر بھی مسرت کا اظہار کر رہا تھا اور یہ بات خضربوراتیا کو پسند نہ آئی تو اس نے اپنے ہمسائے ظاہر کو چاقو کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

The post فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمنی کی شکست، لبنانی نوجوان نے اپنے ہمسائے کوقتل کردیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020