فلموں میں دوبارہ سے بھرپور انداز میں واپسی کررہی ہوں ‘ اداکارہ لیلیٰ

لاہور (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میں نے ابھی فلم انڈسٹری میں بہت کام کرنا ہے ،بعض ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو فلموں سے دور کر رکھا تھا مگر اب میں دوبارہ سے فلموں میں بھرپور انداز میں آرہی ہوں اور 2018ء میں میری دو فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دو روز قبل میری فلم ’’شور شرابا ‘‘ نمائش کے لئے پیش کی گئی جس میں میرے گانے کو فلم بینوں کی جانب

سے بہت پسند کیا جارہا ہے جس کی مجھے بڑی خوشی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں فلم انڈسٹری اپنے عروج پر ہو گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے خود ہی بعض وجوہات کی بناء پر فلموں سے دوری اختیار کررکھی تھی مگر اب میں باقاعدہ طور پر فلموں میں کام کررہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے متعدد بار بھارت سے کام کرنے کی پیشکش بھی ہو چکی ہے مگر میں صرف پاکستان میں ہی کام کرنا چاہتی ہوں ۔

The post فلموں میں دوبارہ سے بھرپور انداز میں واپسی کررہی ہوں ‘ اداکارہ لیلیٰ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020