ایف اے ٹی ایف کی شرائط پورے کرنے کا معاملہ، پاکستانی اعلان خوش آئند ہے،امریکہ
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات پر اظہار اطمینان کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطحی سیاسی عزم سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی ترسیل کے معاملے پر نظر رکھنے کے حوالے سے نشاندہی کردہ کمزوریاں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ۔ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ ہم پاکستان کی
حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ایف اے ٹی ایف اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی ترسیل پر نظر رکھنے والے ادارے کی شرائط پوری کی جا سکیں، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1267 کی شقوں کو پورا کرنا شامل ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اْن فنڈز کو منجمد کیا جائے، اْنھیں اکٹھا کرنے سے روکا جائے اور جن رقوم کا تعلق کالعدم نہ قرار دیے گئے دہشت گرد گروپوں سے ہو اْن کی ترسیل روکی جائے۔
The post ایف اے ٹی ایف کی شرائط پورے کرنے کا معاملہ، پاکستانی اعلان خوش آئند ہے،امریکہ appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment